21 ستمبر ، 2013
لندن…سری لنکن طیارے کو ہائی جیک کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی پولیس نے طیارے کو ہائی جیک کرنے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کر لیا،سری لنکن طیارہ 330 A کولمبو سے لندن جا رہا تھا،طیارے میں عملے سمیت 267 مسافر سوار تھے۔دو افراد نے زبردستی طیارے کو برطانوی ایئر پورٹ Stansted پر لینڈ کرنے کو کہا،جبکہ طیارہ لندن کے ہی ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ ہونا تھا۔پولیس اہلکاروں نے طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کروائی اور مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا۔