دنیا
21 ستمبر ، 2013

کینیا : شاپنگ مال میں مسلح افراد کی فائرنگ ،22 افراد ہلاک ،7 یرغمال

کینیا : شاپنگ مال میں مسلح افراد کی فائرنگ ،22 افراد ہلاک ،7 یرغمال

نیروبی…کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں، حملہ آوروں نے 7 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔نیروبی کے شاپنگ مال میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب کچھ مسلح حملہ آوروں نے مال میں گھس کرڈکیتی کے بجائے لوگوں پر فائرنگ شروع کردی جس میں اب تک 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے 7 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق 5 مسلح افراد نے شاپنگ مال پر اس وقت دھاوا بولا جب مال میں خریداروں کا ہجوم تھا ۔مسلح افراد نے لوگوں پر فائرنگ کی اور گرنیڈ بھی پھینکے، حملہ آوروں پر قابو پانے کے لیئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور فوج شاپنگ مال میں داخل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :