19 مارچ ، 2012
اسلام آباد … ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہاڑوں پر رہنے والے لوگوں کو درپیش مسائل میں کمی لاکر ہی معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں پہاڑی ترقی سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی اور بارش کے پانی کو زراعت کیلئے استعمال میں لانے کا نظام موجود نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی نہیں ہو پا رہی۔ اس موقع پر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔