کھیل
23 ستمبر ، 2013

اے ایف سی انڈر 16فٹبال میں شرکت کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم لاہورپہنچ گئی

اے ایف سی انڈر 16فٹبال میں شرکت کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم لاہورپہنچ گئی

لاہور…اے ایف سی انڈر 16فٹبال میں شرکت کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم لاہورپہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایرانی ٹیم کے کوچ مصطفےٰ کاکہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انکی ٹیم چھ ماہ سے اس ٹورنامنٹ کے لیے پریکٹس کر رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر نوید حیدر کا کہنا تھا کہ تین غیرملکی ٹیموں کی شمولیت انکے لیے فخر کی بات ہے۔ اے ایف سی انڈر 16 فٹبال میچز کا آغاز 25 ستمبر سے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

مزید خبریں :