دنیا
23 ستمبر ، 2013

کینیا:شاپنگ پلازہ میں حملہ آوروں اور فورسزکے درمیان مقابلہ جاری

کینیا:شاپنگ پلازہ میں حملہ آوروں اور فورسزکے درمیان مقابلہ جاری

نیروبی…کینیا کے شاپنگ مال میں تیسرے دن بھی حملہ آوروں پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، کینیا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں مختلف قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔کینیا شاپنگ مال میں حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے ،زور دار دھماکوں کی آواز کے بعد مال سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا ہے۔ کینیا کے وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کب تک مکمل ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے لیکن تمام فورسز حملہ آوروں پر جلد قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں، کچھ یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے، دو حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے باقی زخمی ہیں، حملہ آوروں میں مختلف قومیتوں کے لوگ شامل ہیں اور ان میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے، مسلح جنگجووٴں کی فائرنگ سے اب تک 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :