24 ستمبر ، 2013
پشاور…اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے تحصیل بازار میں گراں فروشوں کے خلاف چھاپے ، کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ سیف الاسلام نے تحصیل بازار میں نوشہرہ ، اور مردان روڈ پر قائم مارکیٹوں پر چھاپے مار کر اشیائے خورد و نوش کے قیمتوں کو چیک کیئے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خورد نوش کے معیار کو بھی چیک کیا۔ دکانداروں پر چھاپوں کے دوران ایک درجن کے قریب دکانداروں کو ناجائز منافع خوری کے جرم میں جرمانہ کیا جبکہ بعض دکانداروں کو وارننگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیف الاسلام نے نوشہرہ اور مردان روڈز پر دکانداروں کی جانب سے قائم کیئے گئے تجاوزات کا بھی نوٹس لیا اور دکانداروں کو فوری طور پر تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا۔