20 جنوری ، 2012
فیصل آباد … یو ایس ایڈ کے تحت خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے بھیجاگیا آٹا متاثرین میں تو تقسیم نہ ہوسکا لیکن مضرصحت ہونے کے بعد فیصل آبادکی مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کیلیے پہنچادیا گیا ہے۔فیصل آباد کے علاقے پٹھان والا میں ٹرکوں سے اتار کر گودام میں اسٹور کیے جانیوالے آٹے کے تھیلے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کرنے کیلیے حکومت کو ملے تھے ،لیکن بد انتظامی کے سبب متاثرین تک تونہیں پہنچ سکے اور سرکاری گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہوگئے،اب یہی مضر صحت آٹا فیصل آبادکے شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی غرض سے روزانہ بڑی تعداد میں فروخت کے لیے لایا جارہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے متعدد ٹرکوں میں آنے والے ہزاروں آٹے کے تھیلے مقامی گوداموں میں اسٹور کیے جا چکے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں نے اس ساری صورت حال پر آنکھیں بند کررکھی ہیں،ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ آٹے کے تھیلے نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں واقع سرکاری گودام سے لائے جارہے ہیں جو کسی سرکاری اہلکار نے فیصل آباد کے ٹھیکیدار کو فروخت کیے ہیں۔