20 مارچ ، 2012
کراچی …محمد رفیق مانگٹ…امریکی سی آئی اے پاکستان میں آئی ایس آئی کے متوازی ایک خفیہ ایجنسی قائم کرنا چاہتی تھی، جس کی منظوری صدر اوباما نے دے دی تھی۔ یہ انکشاف بھارتی خبر رساں ادارے نے ایک نئی کتاب کے حوالے سے کیا۔لیون پنیٹا سی آئی اے کے سربراہ کے طور خدمات انجام دے رہے تھے اس وقت انہوں نے اوباما کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان کے اندر آئی ایس آئی کی نظروں سے اوجھل ایک جاسوس ایجنسی قائم کی جائے ،سی آئی اے کیان سفارشات کو اوباماانتظامیہ کی طرف سے قبول کر لیا گیا تھا۔ پاکستانی مصنف کی اس نئی کتاب کے مطابق لیون پنیٹا نے یہ سفارش ستمبر 2009 ء کے کچھ دنوں بعد دی تھی۔ ستمبر 2009 میں اوباما انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کر رہی تھی جب کہ امریکی فوج اوباما سے تین آپشن اپنانے پر اصرار کررہی تھی کہ اوباما 10ہزار ٹرینرز بھیجے ،40ہزار فوجی یا 8ہزار فوجی بھیجے۔