کھیل
28 ستمبر ، 2013

سلطان آف جوہرجونیئر ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے ارجنٹینا کو ہرادیا

سلطان آف جوہرجونیئر ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے ارجنٹینا کو ہرادیا

جوہربارو…سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ارجنٹینا کو چارایک سے شکست دے دی۔ ملائیشیا میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے ارجنٹینا کوآوٴٹ کلاس کردیا۔ گرین شرٹس نے پہلے ہاف میں چارگول کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کی جانب سے محمد دلبر نے دو، ارسلان قادر اور احمد شکیل بٹ نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے ایک گول کاخسارہ کم کیا، یوں پاکستان نے میچ چار ایک سے جیت لیا۔ کل دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید خبریں :