پاکستان
28 ستمبر ، 2013

بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کاریلیف آپریشن جاری

بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کاریلیف آپریشن جاری

راولپنڈی…بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کا ریلیف آپریشن جاری ہے اور اب تک 23.5 ٹن سامان زلزلہ متاثرین کو پہنچایا جاچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ماشکے،آواران اورخضدار کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی کاریلیف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلہ میں مزید سامان بھیجنے کی تیاری بھی جاری ہے۔کراچی سے 4 سی ون30 طیاروں نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 23.5 ٹن سامان متاثرین تک پہنچادیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید 40 ٹن امدادی اشیا ملیر کینٹ کراچی سے آواران اور ماشکے کیلئے روانہ کی جاچکی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں متاثرین کو پکا ہوا کھانا بھی فراہم کیا جارہاہے۔ماشکے،خضدار اور آواران کے زلزلہ متاثرہ علاقوں مین 20 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے 50ارکان طبی امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔ امدادی سامان کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کیلئے بیلہ میں ایڈوانس لاجسٹک بیس بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :