28 ستمبر ، 2013
کراچی…بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے بعد ترش بیانات پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لگتاہے منموہن سنگھ میری شکایتیں لگانے اوباما کے پاس گئے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کا فیصلہ بھارتی الیکشن کے بعد ہوگا۔پاکستان نے بھارت کو پیش کش کی کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے واقعات کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کروالی جائیں۔تاہم بھارت نے پاکستان کی پیش کش کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم نواز شریف نے بیک ڈور چینل کے ذریعے بھارتی وزیراعظم کو یہ پیش کش کی تھی۔پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کے پاس تحقیقات کا کوئی دوسرا طریقہ ہے تو وہ بتائے۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات اتوار کو ہوگی۔اس ملاقات کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔