28 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں کورنگی بلال چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق کورنگی میں بلال کالونی کے قریب پولیس کی رپیڈ اسکواڈ معمول کی ڈیوٹی انجام پر تھی،اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے موبائل پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بشیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکار ماجد اور جمعہ خان زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی پولیس اہلکاروں کو جنا ح اسپتال منتقل کردیا گیا۔