پاکستان
28 ستمبر ، 2013

طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے،عمران خان

طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے،عمران خان

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کا دفتر کھول کر سیز فائر کیا جائے، پھر جو معاہدہ توڑے گا وہ بے نقاب ہو جائے گا، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اعتماد کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو اس کے لیے کوئی جگہ تو بنانا ہو گی جہاں بات چیت ہو، دشمن پاکستان میں امن نہیں چاہتے، جنگ کی حمایتی لابی پاکستان میں کام کر رہی ہے، اور کئی لوگوں کو باہر سے مذاکرات کے خلاف اُکسایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 9 سال سے جنگ جاری ہے،پہلے مذاکرات نیک محمد کو مار کر ختم کیے گئے ،پہلے طالبان کا صرف ایک گروپ تھا اور اب 30 گروپ ہیں ،آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کی حمایت کی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کیے جا سکتے ہیں تو طالبان کے ساتھ کیوں نہیں ؟

مزید خبریں :