28 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین نیب کا فیصلہ کرنے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات 3 اکتوبر کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے نام طے کرنے کے حوالے سے نیویارک میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی گئی۔ حکومت نے قائد حزب اختلاف کو 3 اکتوبر کو چیئرمین نیب کا نام طے کرنے کے لیے وزیر اعظم ہاوس آنے کی دعوت دی۔