28 ستمبر ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، اگر کمشنرز کے ذریعے حلقہ بندیاں کی گئیں تو یہ غلط اقدام ہو گا۔ماڈل ٹاون لاہورمیں پیپلز پارٹی سیکرٹیریٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے امید ظاہر کی کہ عدالت پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے حکم دے گی ۔ اُن کا کہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے ، جن کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔