20 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…بیکار بے مباش نہ پھر اکر کچھ کیا کر، کچھ نہیں تو کپڑے ہی اُدھیڑ کر سی لیا کر۔یہ محاورہ ویسے تو ہر کسی نے ہی سنا ہوگا تاہم اس کی تازہ ترین مثال برطانیہ کے سابق کپتان،ٹیسٹ کرکٹرو آل راؤنڈرAndrew Flintoffنے پیش کی ہے۔کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ لینے والےFlintoffنے فراغت کوبہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے گذشتہ دنوں ایک امدادی ادارے کے لیے 12گھنٹے میں کئی عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں حصہ لیا۔صبح سے شام تکFlintoffگنیز کے نمائندے کی موجودگی میں لگاتار12گھنٹے تک ریکارڈز بنانے اور سابقہ ریکارڈز توڑے کے عمل میں جُتے رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے14عالمی ریکارڈز بناڈالے۔Flintoffکے قائم کردہ ریکارڈز میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر20افراد سے کم سے کم وقت میں تالی مارنا،کم سے کم وقت میں ہاٹ چاکلیٹ پینا،ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہاٹ ڈاگز بنانا،30سیکنڈ میں سب سے زیادہ مٹر کھانااور ایک گھنٹے میں سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر سب سے زیادہLikesحاصل کرنے سمیت دیگر کئی ریکارڈزشامل ہیں۔