دنیا
28 ستمبر ، 2013

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

نیویارک…بھارتی وزیرِاعظم من موہن سنگھ نے کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ بھی بتا دیا، انہوں نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سرزمین بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہناتھاکہ انہوں نے کہا کہ بات چیت شملہ معاہدے کے تحت ہونی چاہیے، سرحدپاردہشت گردی سے بھارت کوخدشات لاحق ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔من موہن سنگھ کا کہنا تھاکہ دنیاکوآج مختلف قسم کے مسائل کاسامناہے،سلامتی کونسل کو موجودہ سیاسی تناظرمیں ڈھالناہوگا،دنیا سے غربت کے خاتمے کو ترجیح دینا ہوگی،امن ،سلامتی،انسانی حقوق اور گورننس موجودہ دور کے اہم ایشوز ہیں۔من موہن نے کہاکہ اقوام متحدہ کوعالمی مسائل کیلئے کرداراداکرناہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر اپنا راگ الاپاکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،اوربھارت کی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :