20 مارچ ، 2012
بغداد…عراق کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں 43 افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں بم دھماکے ہوئے جن میں 13 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔جبکہ دو گھنٹوں کے دوران کرکوک اورسامرہ سمیت مختلف شہروں میں 16 بم دھماکے ہوئے جن میں زیادہ تر پولیس چیک پوسٹس اور پٹرول پمپس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے ایسے وقت کیے گئے ہیں جب اسی ماہ عرب لیگ کی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے اور 20برس میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ عراق اس کی میزبانی کریگا۔