01 اکتوبر ، 2013
کراچی…کالے شیشوں، فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار ہوجائیں۔کراچی میں پولیس نے خصوصی مہم شروع کردی ہے۔کراچی کی ٹریفک پولیس ایکشن میں آگئی اورغیرقانونی گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاوٴن شروع ہوگیا، صرف دوگھنٹے کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں ڈیڈھ سو غیر قانونی گاڑیاں پکڑی گئی،12گاڑیاں پولیس نے ضبط کرلیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کے مطابق منگل کوشروع ہونے والی اس مہم میں گاڑیوں کی غیرمعمولی چیکنگ کی گئی۔مہم میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، اینٹی کارلفٹنگ سیل اور دیگر اداروں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ مہم کے دوران کسی کو نہیں بخشاگیا چاہے وہ سیاسی جماعت کا عہدے دار ہویا گاڑی ہوکسی جج یا ا پولیس کے اعلیٰ حکام کی،بااثرگاڑی مالکان کی مزاحمت کو بھی خاطر میں نہیں لایا گیا بلکہ تمام گاڑیوں سے فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے اُتاردیئے گئے ۔