پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کارپارکنگز ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کارپارکنگز ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور …پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کارپارکنگز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ دُکانداروں اور شہریوں کو مخصوص اسٹیکرز فراہم کئے جائیں گے۔ پشاور میں پولیس حکام کے اجلاس کے دوران حالیہ بم دھماکوں کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ اندرون شہر کارپارکنگز ختم کئے جائیں گے۔شہر کے رہائشیوں اور دُکانداروں کو شہر میں داخلے کے لئے خصوصی اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے مخصوص اسٹیکرز والی گاڑیاں ہی شہر میں پارک کی جاسکیں گی۔اسٹیکرزمقامی ڈی ایس پی کی جانب سے جاری کئے جا ئیں گے جس کی تجدید ہر ماہ کی جائے گے۔ اجلاس میں مانیٹرنگ کے لئے شہر کے اندر اور پولیس اسٹیشنز کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :