دنیا
02 اکتوبر ، 2013

سری لنکا کی تامل باغیوں پر فتح میں کئی سبق موجود ہیں

سری لنکا کی تامل باغیوں پر فتح میں کئی سبق موجود ہیں

کولمبو…سری لنکا نے طویل جنگ کے بعد باغیوں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ بہت سے لوگ سری لنکا کی خانہ جنگی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سری لنکا کی حکومت نے کیسے باغیوں کو شکست دے کر ملک میں امن قائم کیا۔ سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کے خلاف جنگ 1983ء میں شروع ہوئی اور2009ء میں ختم ہوئی۔ یعنی یہ جنگ لگ بھگ 27سال تک جاری رہی۔ تامل ٹائیگرز سری لنکا کے مشرقی حصے کو آزاد کرکے ایک الگ ملک بنانا چاہتے تھے۔ سری لنکا کی حکومت کے سامنے سب سے اہم چیلنج 3لاکھ بے گھر لوگوں کی بحالی تھا، جنہیں تامل ٹائیگرز انسانی ڈھال کے طور پر اورسودے بازی کیلئے استعمال کرتے رہے۔ شہریوں کو بچانے کیلئے سری لنکا کی حکومت نے کئی علاقوں کو ”نوفائرزون“قرار دے دیا جو اس سے پہلے میدان جنگ بنے ہوئے تھے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تامل ٹائیگرز اورسری لنکن حکومت کے درمیان لڑائی کے دوران 80ہزار سے ایک لاکھ کے قریب افرادہلاک ہوئے۔ 27سال کی جنگ کے دوران اخراجات کااندازہ 2کھرب ڈالر کے لگ بھگ لگایاگیاہے۔2009ء میں ملکی بجٹ کا کل 30فیصد حصہ جنگی اخراجات کیلئے رکھا گیا۔

مزید خبریں :