پاکستان
02 اکتوبر ، 2013

بلوچستان: ضلع آواران میں متاثرین کی بحالی کا کام سست روی کا شکار

بلوچستان: ضلع آواران میں متاثرین کی بحالی کا کام سست روی کا شکار

کوئٹہ …بلوچستان کے زلزلہ زدہ ضلع آواران میں متاثرین کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے، تحصیل مشکے میں سڑک کنارے بم سے متاثرین کی امداد میں مصروف فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی زد میں آکر 2فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔زلزلے سے تباہ ہونے والے بلوچستان کے ضلع آواران میں آٹھ روزبعدبھی زندگی بحال نہیں ہوسکی، متاثرین امدادی سامان کی تقسیم میں سست رفتاری کی وجہ سے خیموں، مناسب خوراک، ادویات، پینے کے صاف پانی اور برتن جیسی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔ زلزلے سے ضلع آواران میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے جن کی اکثرت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھوک و افلاس اور شدید گرمی نے متاثرین کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ضلع آواران کے دور دراز علاقوں تک امداد کے پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کام جاری ہے، انتظامیہ کے اعلیٰ ا فسران امدادی کاروائیوں کی خود بھی نگرانی کررہے ہیں۔دوسری جانب زلزلہ زدہ علاقے مشکے میں متاثرین کی امداد میں مصروف فوجی جوانوں کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، واقعے میں 2فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید خبریں :