دنیا
03 اکتوبر ، 2013

بھارت:ریاست آسا م میں ٹرک اور مسافر گاڑیوں میں ٹکر،28 افراد ہلاک

بھارت:ریاست آسا م میں ٹرک اور مسافر گاڑیوں میں ٹکر،28 افراد ہلاک

دیس پور…بھارتی ریاست آسا م میں ٹرک اور مسافر گاڑیوں میں ٹکر سے 28 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں مال بردار ٹرک دو مسافر بسوں سے ٹکرا گیا ۔پولیس کے مطابق گوہاٹی ہائی وے سے گزرتے ہوئے گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں5 خواتین اور 13 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں ،جن میں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ بسوں میں کام پر جانے والے فیکٹری ملازمین سوارتھے۔

مزید خبریں :