پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

ایم کیو ایم کے کارکن حنیف میمن کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

ایم کیو ایم کے کارکن حنیف میمن کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن محمد حنیف میمن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی محمد حنیف میمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ مرحوم کو اللہ اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند کرے۔

مزید خبریں :