03 اکتوبر ، 2013
کوئٹہ…وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے خبردار کردیا ۔کہتے ہیں جو بھی زلزلے کا امدادی سامان بیچتا پایا گیا۔ اس کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا، بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سب کو مل کر زلزلہ متاثرین کو مشکل صورتحال سے نکالنا ہوگا۔ امدادی سرگرمیوں کی دیکھ بھال کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے،،اور جو بھی زلزلے کا امدادی سامان بیچتا پایا گیا، اس کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا،اس موقع پرڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حافظ عبدالباسط نے کہا ہے کہ ضلع آواران اور کیچ میں تقریبا 37ہزار خاندان متاثر ہوئے۔172اسکولوں کونقصان پہنچا ۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے زلزلہ زدہ اضلاع میں 8یونین کونسلوں کو آفت زدہ قراردیاگیا ہے۔