پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

پشاور میں دہشت گردی کے تین واقعات کی تحقیقات سست روی کا شکار

پشاور میں دہشت گردی کے تین واقعات کی تحقیقات سست روی کا شکار

پشاور…پشاور میں دہشت گردی کے تین واقعات کی تحقیقات سست روی کا شکار ہیں، تحقیاتی ٹیمیں کئی دن گزرجانے کے باوجود کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکیں 22ستمبر کو کوہاٹی گیٹ گرجا گھر پر دہشتگرد حملوں کی تحقیقات کرنے والی ٹیمیں کو تا حال خودکش حملہ آوروں کی ڈی ا ین اے رپورٹس موصول نہیں ہوئیں۔ جبکہ 27 ستمبر کو سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی تحقیقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔ بس کے ڈرائیور فیاض اور کلینرزپولیس کی تحویل میں ہیں۔ 29 ستمبر کے سانحہ قصہ خوانی بازار کی تحقیقات پولیس اور حساس ادارے کررہے ہیں۔ لیکن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے چیسز نمبر اور انجن کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔ تاہم اندرون شہراور مضافاتی علاقو ں میں پولیس کے سرچ آْپریشنز جاری ہیں۔ جس دوران پولیس نے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ دہشتگردی کی ان کارروائیو ں میں 150 کے قریب افراد مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :