پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

لاہور ہائیکورٹ بارکی بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد

لاہور ہائیکورٹ بارکی بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد

لاہور…لاہور ہائیکورٹ بار نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد منظور کر لی،قرار داد میں قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاوٴس ہنگامی اجلاس ہوا،جس کی صدارت صدربارعابد ساقی نے کی،بار نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد منظور کر لی اورقیمتوں میں اضافے کوعوام پر ظلم قرار د دیا،قرار داد میں کہاگیاکہ حکومت عوام سے2 وقت کی روٹی بھی چھین لیناچاہتی ہے،لاہور بار نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوراً واپس لینے کامطالبہ کیا۔

مزید خبریں :