پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

کمپیوٹر صرف ذہن ہی نہیں جسم بھی تھکاتا ہے

کمپیوٹر صرف ذہن ہی نہیں جسم بھی تھکاتا ہے

کراچی…جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ دیر تک ذہنی کام کر نے سے انسان جسمانی تھکن کا شکار ہوجاتا ہے اوریہ تھکن ہماری دیگرصلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے۔۔کہتے ہیں کہ زیادہ دیرتک پڑھنا انسان کے لئے خاص طور پر طالب علموں کے لئے مفید ہوتا ہے۔ لیکن سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے مطابق زیادہ دیر کام کرنے اور پڑھنے سے انسان جسمانی تھکن کا شکار ہوجاتا ہے۔سائنسدانوں نے تجربے کے لئے نوجوانوں کے گروپ کو ڈاکیو منٹری فلم دکھائی اور دوسرے سیشن میں کمپیوٹر پر بٹھادیاگیااور انہیں کمپیوٹر کے کام کے لئے کچھ مخصوص ایکسرسائز دی گئیں۔تجربہ نے یہ واضح کیا کہ کمپیوٹر پر کام کرنے والے فلم دیکھنے والوں کی نسبت زیادہ تیزی سے جسمانی تھکن کا شکار ہوئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تھکن کی وجہ سے ہماری جسمانی کار کاردگی متاثر ہوتی ہے،اس لئے صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے کہ کمپیوٹر پر بھی اتنا ہی کام کیا جائے جس سے ہم بہت زیادہ تھکن کا شکار نہ ہوجائیں۔

مزید خبریں :