پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

اقلیتوں کوتحفظ دیاجائے، پیپلزپارٹی کی سینیٹ میں قراردادجمع

اقلیتوں کوتحفظ دیاجائے، پیپلزپارٹی کی سینیٹ میں قراردادجمع

اسلام آباد…پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز نے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ کی فراہمی کیلیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹرز رضا ربانی،سعید غنی،مولا بخش چانڈیو اور سعیدہ اقبال کی جان سے ایوان بالا میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزید خبریں :