پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے دفاع کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے دفاع کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد…حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے دفاع کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں جمع جواب میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر کیاگیا۔سپریم کورٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہاہے۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کے لیے حکومت کو جمعے تک کی مہلت دی تھی۔حکومت نے اپنا جواب جمع کرادیا ہے۔جس میں نیپرا کی طرف سے 5 اگست کو نرخوں کے تعین کی رپورٹ،تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن شامل ہے۔ وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ تقسیم کارکمپنیوں کی درخواست پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتی ہے اور نیپرا نے تقسیم کارکمپنیوں کے الگ الگ نرخ مقرر کیے ہیں،سب سے کم اور ایک جیسے نرخ دینے کے لیے سبسڈی دی جارہی ہے،200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

مزید خبریں :