پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

کراچی:فائرنگ سے اے این پی کا مقامی عہدیدار جاں بحق

کراچی:فائرنگ سے اے این پی کا مقامی عہدیدار جاں بحق

کراچی…کراچی میں فائرنگ سے اے این پی کا مقامی عہدیدار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کے مطابق مقتول کتاب اللہ پارٹی کا مقامی عہدیدار تھا ،، لی مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاوٴن کے علاقے میں قائم ایل ایٹ مارکیٹ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر نظام الدین زخمی ہوگیا،تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ گارڈن ایسٹ میں نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :