دنیا
21 مارچ ، 2012

پیرس میں انڈونیشیا سفارتخانے کے باہر پارسل بم کا دھماکا

پیرس میں انڈونیشیا سفارتخانے کے باہر پارسل بم کا دھماکا

پیرس… فرانس کے شہر پیرس میں انڈونیشیا سفارتخانے کے باہر پارسل بم دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا۔ پولیس کے مطابق سفارتخانہ کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ تین مشتبہ افراد نے پارسل کو سفارتحانے کی عمارت کے باہر رکھا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سفارتخانے کے ایک ملازم نے نوٹس لینے کے بعد پارسل دور پھینک دیا تھا جس کے بعد دھماکا ہوا۔

مزید خبریں :