دنیا
21 مارچ ، 2012

بھارت، گجرات اسمبلی کا اجلاس، 2وزراء فحش وڈیو دیکھتے رہے

بھارت، گجرات اسمبلی کا اجلاس، 2وزراء فحش وڈیو دیکھتے رہے

نئی دہلی… بھارت کی کرناٹکا اسمبلی میں ابھی فحش ویڈیو دیکھنے پر وزرا کے استعفے کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ گجرات اسمبلی کے وزرا کا کارنامہ بھی سامنے آگیا۔ دو وزرا کارروائی کے دوران فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرا کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ا ن میں سے ایم ایل اے شنکر چوہدری اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپنے ساتھ ایم ایل اے جیٹھا بھائی بھروار کو فحش ویڈیو دکھاتے رہے جب اسپیکر گجرات اسمبلی کی توجہ وزرا کی اس حرکت کی جانب مبذول کرائی گئی تو انھوں نے اس کا کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا اور معاملہ رفع دفع کردیا۔ اس سے قبل کرناٹکا اسمبلی کے دو وزرا بھی فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور انھیں شدید تنقید کے بعد استعفے دینے پڑے تھے۔

مزید خبریں :