پاکستان
21 مارچ ، 2012

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن،طوفان میں پھنسے ملاح بچالیئے

اسلام آباد… پاک بحریہ کے گوادر کے جنوب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کر کے گردوغبار کے طوفان میں پھنسی ایک کشتی تلاش کر لی اور اس میں سوار چار ملاحوں کو بچا لیا گیا۔پاک نیوی کے ترجمان کے مطابق گردو غبار کے طوفان کے باعث ماہی گیروں کی دو کشتیاں لاپتہ ہو گئیں تھیں ، گوادر کے جنوب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک کشتی کو گوادر سے چالیس میل دور گہرے سمندر سے تلاش کر لیا گیا جب کہ دوسری کشتی کی تلاش کے لیے سمندری جہاز اور ہیلی کاپٹر مصروف عمل ہیں ۔

مزید خبریں :