21 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور کے نئے ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے، اتوار بازراوں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہر قیمت پر ممکن بنائی جائیگی۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی افسران کے اجلاس میں ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہری مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی ،افسران ایمانداری اور محنت سے اپنے فرائض انجام دیں اورشہریوں کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں ،نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں صفائی کے بہتر انتطامات پر نقد انعامات دیے جائیں گے۔