پاکستان
06 اکتوبر ، 2013

لاہور ایکسپو سینٹر میں دو روزہ ہیلتھ نمائش، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

لاہور…لاہور ایکسپو سینٹر میں دو روزہ ہیلتھ نمائش کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے اور حفظان صحت کے اصول ،احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی حاصل کی،محکمہ صحت کی جانب سے پہلی مرتبہ ہیلتھ نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملکی اور غیر ملکی نجی اداروں کے اسٹالز لگے ہوئے تھے،ان اسٹالز پر متوازن خوراک،خواتین کے مسائل ،ہیپاٹائیٹیس اور دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے ، اس سے متعلق لوگوں کو رہنمائی بھی دی گئی،وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے بھی نمائش کو دیکھا ،پاکستان میں صحت کے شعبے میں جلے ہوئے اور معذور لوگوں کے علاج معالجہ کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :