پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مدت ملازمت کا آج آخری دن

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مدت ملازمت کا آج آخری دن

اسلام آباد…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی مدت ملازمت کا آج آخری دن ہے، حکومت کی جانب سے اب تک نئے چیئر مین کا نام سامنے نہیں آیا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیرمین جنرل خالد شمیم وائیں کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے الوادعی ملاقاتوں اور دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اتنا بڑا عہدہ خالی ہونے کو ہے اور حکومت اب تک ان کی جگہ کسی کا انتخاب نہیں کرسکی ہے۔

مزید خبریں :