پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

پی پی 72 فیصل آباد، پی پی 240 ڈیرا غازی خان میں آج ضمنی انتخابات

پی پی 72 فیصل آباد، پی پی 240 ڈیرا غازی خان میں آج ضمنی انتخابات

فیصل آباد…پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 72 فیصل آباد اور پی پی 240 ڈیرا غازی خان ون پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی پی 72 فیصل آباد کی نشست مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے خواجہ اسلام کی بی اے کی ڈگری جعلی ہونے کے نتیجے میں نااہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ آج کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ اسلام کے بھائی خواجہ لیاقت،تحریک انصاف کے شیخ خرم، پیپلز پارٹی کے رانا مشتاق خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست پی پی 240 ڈیرہ غازی خان 1پر بھی آج انتخابات ہورہے ہیں۔ یہ نشست جمعیت علمائے اسلام ف کے میربادشاہ قیصرانی کی ڈگری جعلی ہونے پر نااہلی کے باعث خالی ہوئی۔ اب ان کی اہلیہ شمعونہ عنبرین قیصرانی، جبکہ آزاد امیدوار خواجہ داوٴد سمیت سات امیدوار میدان میں ہیں۔

مزید خبریں :