دنیا
07 اکتوبر ، 2013

کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی حکام نے نیپال جانے سے روک دیا

کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی حکام نے نیپال جانے سے روک دیا

نئی دہلی…بھارت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کواہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کیلئے نیپال جانے سے روک دیا،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو نئی دہلی ائیر پورٹ پر روکا گیا۔وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کیلئے نیپال جارہے تھے۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ یاسین ملک کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر نیپال جانے سے روکاگیا،کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے ان کی اہلیہ اور بیٹی کو ویزہ نہ دینے کے بعد گزشتہ ہفتہ نئی دلی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

مزید خبریں :