07 اکتوبر ، 2013
لاہور…سزائے موت کے خاتمے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ نہ ہونے کے باعث سزائے موت کے 9ہزار سے زائد قیدی کال کوٹھریوں میں پڑے ہیں۔پوری دنیا میں سزائے موت ختم ہوچکی ہے پاکستان میں بھی ختم کی جائے۔