07 اکتوبر ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقہ کچہ گڑھی میں بیگ سے ملنے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ کچہ گڑھی میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے۔ بیگ کی تلاشی لینے پر دو دستی بم، دو کلوگرام دھماکا خیزمواد اور 12 وولٹ بیٹری برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے بارودی مواد اور دستی بموں کو ناکارہ بنادیا۔