پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے گزشتہ رات کارروائیاں کرتے ہوئے، 22 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ رات میٹروول ، ایئرپورٹ، یوسف گوٹھ ، قائم خانی کالونی ، بلال کالونی ، موسیٰ الونی، ہارون آباد، منگھوپیر، بوہرہ پیر، رابعہ سٹی ، حسن نعمان گوٹھ ، علی اکبر شاہ گوٹھ، رنچھوڑ لائن میں کی گئیں ، کارروائیوں کے دوران مطلوب ملزمان سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے ایل ایم جی، جی تھری ، دستی بم سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

مزید خبریں :