07 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی ملازمت کا آج آخری دن ہے۔ حکومت کی جانب سے اب تک نئے چیئر مین کا نام سامنے نہیں آیا۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے الوادعی ملاقاتوں اور دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اتنا بڑا عہدہ خالی ہونے کو ہے اور حکومت اب تک ان کی جگہ کسی کا انتخاب نہیں کرسکی ہے۔