پاکستان
21 مارچ ، 2012

حقانی کا مئی2011میں منصور اعجاز سے گفتگو کا اعتراف

حقانی کا مئی2011میں منصور اعجاز سے گفتگو کا اعتراف

اسلام آباد… میمو گیٹ کے مرکزی کردار حسین حقانی نے اپنا تحریری جواب جمع کراتے ہوئے منصور اعجاز کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ، تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ مئی 2011 میں ان کی منصور اعجاز سے ٹیلی فونک گفت گو ہوئی تھی۔ اسلام آباد میں حسین حقانی کی طرف سے ان کے معاون وکیل ساجد تنولی نے 25 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا، حسین حقانی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ منصور اعجاز سے گفت گو ہوئی تاہم اس کے متن پر اعتراض ہے ،حسین حقانی نے کہا کہ انہوں نے منصور اعجاز کو میمو سے متعلق کوئی نوٹس نہیں لکھوائے تھے۔منصور اعجاز کی جانب سے آئی آر ایم کو لکھے گئے خط اور جواب کا بھی علم نہیں، حسین حقانی نے کہا کہ انہیں منصور اعجاز کے فنانشل ٹائمز کو لکھے گئے آرٹیکل کا علم ہے، منصور اعجاز کا سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا 80 صفحات کا بیان درست نہیں۔

مزید خبریں :