پاکستان
21 مارچ ، 2012

لاہور:کلرکوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

لاہور… لاہور میں سرکاری محکموں کے کلرکوں نے مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ 25 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ ہاوٴس کا گھیراو کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :