پاکستان
08 اکتوبر ، 2013

محکمے کودرست کرنے کیلئے وزیر ریلوے کے اقدامات انقلابی ہیں، شہباز شریف

محکمے کودرست کرنے کیلئے وزیر ریلوے کے اقدامات انقلابی ہیں، شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریلوے کو ماضی میں تباہ کر کے رکھ دیاگیا تھا۔ موجودہ وزیر ریلوے محکمے کے معاملات درست کرنے کیلئے انقلابی اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے لاہور میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اورریلوے کے مابین مختلف امور کیلئے کمیٹی طے کردی ہے۔ شاہدرہ سے رائے ونڈ تک میٹروٹرین منصوبہ کیلئے حتمی سفارشات تیارکی جائیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی تنظیم نو کر رہے ہیں، 110 دن میں ریلوے کو 2 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ دو مرتبہ ریلوے کرائے کم کئے آئندہ چند دنوں میں کرایوں میں مزید کمی کریں گے۔

مزید خبریں :