دنیا
21 مارچ ، 2012

شام کا بحران خطے اور دنیا کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے،بان کی مون

اقوام متحدہ…سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کو شدید اور تباہ کن بحرانوں کا سامنا ہے جو کہ خطے اور دنیا کے لئے بہت بڑے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کے مزید جائزے کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان جلد دمشق جائیں گے۔ جکارتہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ شام کے یہ معاملات کس طرح حل ہوں گے تاہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ شام کے شدید ترین اور خطرناک بحرانوں کے حل کے لئے کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :