21 مارچ ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 5 سو میگاواٹ ہو گیا۔ پیپکو کا کہنا ہے کہ منگلا اور تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاور ہاوٴسز کو مطلوبہ مقدار میں تیل بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 98 جبکہ طلب 14 ہزار 598 میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل پیداوار 2 ہزار 339، تھرمل جنریشن ایک ہزار 882میگاواٹ ہے۔ نجی بجلی گھروں سے 5ہزار 93 اور کرائے کے بجلی گھروں سے صرف 94 میگاواٹ بجلی میسر ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو 690 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔