پاکستان
21 مارچ ، 2012

بگرام میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے خط نہ لکھنے پر عدالت کی ناراضگی

بگرام میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے خط نہ لکھنے پر عدالت کی ناراضگی

لاہور ہائی کورٹ نے بگرام ایئربیس پر سات پاکستانیوں کی قید کے خلاف دائر درخواست میں عدالتی حکم کے باوجود ان کی رہائی کے لئے خط نہ لکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔درخواست کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان پاکستانیوں کی آزادی کے لئے وفاقی سیکرٹری قانون، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت عدالتی احکامات پر قیدیوں کی رہائی کے لئے ٹھوک اقدامات نہیں کرتی اس کا کوئی عمل قابل پذیرائی تصور نہیں کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :