پاکستان
21 مارچ ، 2012

پشاور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ذہنی بیمار ہیں، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ذہنی بیمار ہیں، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور: پیپلز پارٹی کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ذہنی بیمار ہیں۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فائزہ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو زرداری فوبیا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خادم اعلیٰ نہیں بلکہ قاتل اعلیٰ ہیں، جس کا ثبوت پنجاب میں ڈینگی وائرس سے عوام کی ہلاکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غریب طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے منصوبہ کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف کو پابندکریں کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

مزید خبریں :